ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ سرسی روڈ مرمت کے لئے بند ہونے پرٹریفک کے لئے دوسرا متبادل راستہ 

کمٹہ سرسی روڈ مرمت کے لئے بند ہونے پرٹریفک کے لئے دوسرا متبادل راستہ 

Sat, 21 Oct 2023 12:30:52    S.O. News Service

کمٹہ ، 21 / اکتوبر (ایس او نیوز) کمٹہ سے سرسی کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766E ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے یکم نومبر 2023 سے 31 مئی 2024  تک 6  مہینوں کے لئے بند کردیا جائے گا اور اس عرصہ میں موٹر گاڑیوں کو دوسرا متبادل راستہ استعمال کرنا ہوگا ۔
    
کمٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمٹہ سے سرسی کے لئے صرف ہلکی گاڑیوں کے لئے متبادل راستہ سداپور سے یعنی ریاستی ہائی وے 48  ہوگا ۔ ہلکی اور وزنی تمام قسم کی گاڑیوں کے لئے کاروار، انکولہ، سرسی یلاپور کے راستے نیشنل ہائی وے 63 کا راستہ استعمال کرنا ہوگا ۔ جبکہ منگلورو، ہوناور، ماوین گنڈی، سداپور، سرسی کے لئے تمام قسم کی گاڑیوں کو ریاستی ہائی وے 93 کا استعمال کرنا ہوگا ۔ 


Share: